i پاکستان

سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا، ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحانتازترین

May 08, 2026

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی زون سے ہوا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 327 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 70 ہزار 393 کی سطح پر آگیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1189 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 72 ہزار 894 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.09 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 0.72 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔اسی طرح جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.58 فیصد کی کمی ہوئی، تاہم چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 0.43 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی