پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔ پیر کو کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 638 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 62 ہزار 305 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ پہنچ گیا ۔ واضح رہے کہ انتخابات کے بعد اگلے روز 100 انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تھی، تاہم یہ بحالی کے بعد 1200 پوائنٹس کی تنزلی پر بند ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی