i پاکستان

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت زون میں آغازتازترین

February 10, 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز گرین زون سے ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست اضافہ دیکھا گیا جہاں 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 83 ہزار 216 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 1789 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 340 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی