i پاکستان

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 67ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیاتازترین

March 28, 2024

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 67ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 463پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100انڈیکس 67ہزار 10پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100انڈیکس 641پوائنٹس اضافے کیساتھ 66ہزار 547پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی