i پاکستان

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 5000 پوائنٹس بڑھ گیا، ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مثبت رجحانتازترین

April 01, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جنگ جلدی ختم کرنے کے بیان کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ ئی ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 53 ہزار 759 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1900 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ساڑھے 5 فیصد، جاپان کے نکئی انڈیکس میں تقریبا 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی 2 فیصد تیزی دیکھی گئی، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ڈیڑھ فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی