i پاکستان

سانگھڑ میں متاثرہ ریلوے ڈائون ٹریک 24 گھنٹے بعد بحال،ٹرینوں کی آمدورفت شروعتازترین

July 21, 2026

سانگھڑ کے قریب وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کے مقام پر متاثر ہونیوالا ڈائون ریلوے ٹریک چوبیس گھنٹے کی مسلسل مرمت کے بعد بحال کر دیا گیا، جس کے بعد پنجاب سے کراچی آنے والی متعدد مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی۔ریلوے حکام کے مطابق بحال کئے گئے ڈائون ٹریک سے فرید ایکسپریس، رحمان بابا ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کو کراچی کے لئے روانہ کر دیا گیا ، جبکہ ریلوے آپریشن بتدریج معمول پر لایا جا رہا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈائو ن ٹریک کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، تاہم اپ ٹریک کی بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔حکام کے مطابق متاثرہ ٹریک کی مرمت میں مزید کچھ وقت درکار ہوگا، جس کے بعد دونوں اطراف ریلوے ٹریفک مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ اپ ٹریک کی بحالی تک ٹرینوں کی آمد و رفت کو دستیاب ٹریک کے ذریعے مرحلہ وار جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی