i پاکستان

سانگھڑ،باپ نے غیرت کے نام پر 15 سالہ بیٹی کو قتل کرکے لاش گھر میں دفنادیتازترین

May 08, 2026

سانگھڑ میں مبینہ غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا جس میں ملزم نے اپنی 15 سالا بیٹی کوقتل کرکے لاش گھر میں دفنائی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزم گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے جسے جلد گرفتار کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی