i پاکستان

سانحہ 9 مئی،جلا ئوگھیرا مقدمے میں 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں30 اکتوبرتک توسیعتازترین

October 07, 2023

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جلا وگھیراو اور روڈ بلاک کرنے کے مقدمے میں 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو قصور الہ آباد میں جلا گھیرا کے مقدمے پر سماعت کی، عدالت نے 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 اکتوبرتک توسیع کر دی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آخری موقع دیتے ہوئے تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا۔ جج ارشد جاوید نے کہا کہ جو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے وہ آئندہ تاریخ سے پہلے شامل تفتیش ہو جائیں، جو ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف الہ آباد قصور میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی