i پاکستان

سانحہ جڑانوالہ،جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف سیکرٹری کو 15روز میں فیصلہ کرنیکی ہدایتتازترین

September 08, 2023

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو 15روزمیں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ واقعے پر ابھی تک کوئی جوڈیشل کمیشن بنا ہے؟سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ابھی تک کوئی کمیشن نہیں بنایا گیا،عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے،درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ تحقیقات کے لیے اختیار کیا گیا طریقہ کار سست روی کا شکار ہے، موجودہ طریقہ کار سے مسیحی کمیونٹی کو انصاف کی توقع نہیں،درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت انصاف کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی