i پاکستان

سانحہ ماڈل ٹاون کیس، محکمہ داخلہ کو ریکارڈ پیش کرنے کیلئے آخری مہلتتازترین

January 23, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں محکمہ داخلہ کو ریکارڈ پیش کرنے کیلئے آخری مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت نے رجسٹرار کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، رجسٹرار نے بیان دیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ریکارڈ گم کر دیا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ سانحہ ماڈل ٹان کی جوڈیشل انکوئری کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔ بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی