i پاکستان

سانحہ سیالکوٹ : مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقررتازترین

December 09, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ سیالکوٹ موٹروے کے مقدمہ کے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقررکرلیں۔ لاہور ہائیکورت کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور علی ضیا باجوہ 14 دسمبر کو اپیلوں پر سماعت کرینگے ، عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے ۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مارچ 2021 میں دونوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا ، مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی