پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں، پری پول دھاندلی کیسے ہوئی، ایک جماعت کو ٹارگٹ کیا، جب پری پول ریگنگ ناکام ہوئی تو اس کے بعد ووٹس تبدیل کرکے ہارنے والے امیدواروں کو جتوایا گیا، انٹرنیٹ اور ٹوئیٹس بند کر دیا گیا میڈیا کو کوریج سے روکا گیا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، یہ جمہوریت کے ساتھ ظلم ہے ، تاریخ دیکھیں جب بھی عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو انارکی پیدا ہوتی ہے،اگر یہ مینڈیٹ واپس نہ لیا گیا کہ پھر کسی کے ہاتھ میں یہ نہیں رہے گا ، الیکشن کمیشن کو بلایا جائے اور جو مینڈیٹ چوری کیا اس کا پوچھا جائے ۔ علی ظفر نے کہا کہ ہمارا فرض ہے اس زخم کو ٹھیک کیا جائے، دھاندلی کے باوجود قوم نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا، پاکستان کیعوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، جس کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اس کو حکومت بنانے دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی