بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی اور اطراف میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 23 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز زلزلے کا مرکز سبی سے 24 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی