حکومت کی جانب سے پیاز اور کیلے کی برآمد پر پابندی لگانے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیں، عوام مہنگے کیلے اور پیاز خریدنے پر مجبور ہیں۔ اسلام آباد میں چھوٹے کیلے 250 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں جبکہ درمیانے کیلے 300 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ سندھ میں چھوٹے سائز کے کیلے 150 روپے فی درجن جبکہ بڑے سائز کے کیلے 250 روپے سے 300 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ سندھ میں پیاز 280 روپے سے 300 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ اسلام آباد میں پیاز 300 روپے سے 350 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، پنجاب میں بھی 350 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ آج سے دو ہفتے قبل تک کیلے 120 سے 180 روپے تک فی درجن فروخت ہو رہے تھے لیکن میں رمضان کے شروع ہوتے ہی قیمتیں ڈبل ہو گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی