i پاکستان

صدارتی الیکشن (آج) ہو گا ،سنی اتحاد کونسل نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیاتازترین

March 02, 2024

سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ۔ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے سنی اتحاد کونسل کے رہنماں کے لیے پیغام جاری کیا ہے کہ وہ محمود خان اچکزئی کی حمایت کریں۔ الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جا سکیں گے۔ الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی