i پاکستان

صدر علوی کے ٹویٹ نے پاکستان کے سپریم آفس کے وقار کو مجروح کیا، فرودوس عاشقتازترین

August 21, 2023

 استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر علوی کے گزشتہ روز کے ٹویٹ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کے ٹویٹ نے پاکستان کے سپریم آفس کے وقار و تشخص کو بری طرح مجروح کیا، صدر کا عہدہ پاکستان کی سالمیت اور آین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وفاق کی مضبوطی اور مرکزیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کے اس ٹویٹ سے دنیا بھر میں پاکستان کا انتہائی منفی پیغام گیا ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بلز پر دستخط نہیں کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی