i پاکستان

صدر علوی نے نیند سے بیدار ہو کر جو کہا اسکی حیثیت نہیں،سعید غنیتازترین

August 21, 2023

 پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ 28 گھنٹے بعد صدر کو ہوش آیا تو انہیں اندازہ ہوا کہ کچھ غلط ہوگیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے نیند سے بیدار ہو کر جو کہا اس کی حیثیت نہیں، ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی نے انتشار کی سیاست کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نظام میں اداروں کی مداخلت ہوئی تو غلط ہے۔ دوسری جانب میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ٹوئٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ٹوئٹ دیکھ کر حیرت ہوئی۔ مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ صدر کا معاملہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر والا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی