i پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیشتازترین

March 11, 2024

صدارت کا منصب سنبھالنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کر دیا گیا۔ گارڈ آف آنر کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی، مسلح افواج کے دستوں نے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تقریب میں بلاول بھٹو، آصفہ اور بختاور بھٹو بھی شریک ہوئے، صدر آصف زرداری گارڈ آف آنر کی تقریب کیلئے بگھی میں تشریف لائے۔ یا تھا۔ ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے آصف علی زرداری سے صدرِ مملکت کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی