i پاکستان

صدر مملکت کی پیوٹن کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پرمبارکبادتازترین

March 19, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ میں پراعتماد ہوں کہ پاک روس تعلقات صدر پیوٹن کی متحرک قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے۔ علاوہ ازیں سعودی قیادت سمیت دیگر عالمی رہنماوں کی جانب سے بھی پیوٹن کو صدر بننے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ روس میں صدر پیوٹن ایک بار پھر صدر منتخب ہوئے ہیں، الیکٹورل کمیشن کے مطابق صدر پیوٹن نے 87.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، صدر پیوٹن پانچویں بار روس کے صدرمنتخب ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی