صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون بروزجمعہ شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 5 جون شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری دے دی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آئندہ چند روز میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی