i پاکستان

صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورہ روس کی منظوری دیدیتازترین

June 19, 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورہ روس کی منظوری دیدی ۔ رپورٹ کے مطابق صدرآصف علی زرداری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت سے متعلق وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کر لی ۔منظوری کے بعد چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہونے والے 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کریں گے۔یہ بین الاقوامی قانونی فورم 24 سے 26 جون 2026 تک روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اعلی عدالتی، قانونی اور پالیسی ساز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی