i پاکستان

صدر نے اسمبلی کا اجلاس نہ بلوا کر آئین سے روگرانی کی، اعظم نذیر تارڑتازترین

February 26, 2024

مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانو ن اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلوا کر آئین سے روگرانی کی، ، صدر کے پاس مشورہ دینے والے کافی لوگ ہیں ، اس لیے اس حال تک پہنچے ہیں،پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر مملکت نے وقت پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانا ہوتا ہے لیکن ڈاکٹر عارف علوی نے وقت پر اجلاس نہ بلوا کر آئین پاکستان سے روگردانی کی ہے، اگر صدر مملکت نے اجلاس نہیں بلانا تو 21ویں روز تو اجلاس ہونا ہی ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی ملک کے صدر کسی سیاسی جماعت کے نہیں، نامکمل اسمبلی کا تصور آئین میں نہیں ہے، جب استعفی دے کر گئے تھے تب بھی اسمبلی کی کارروائی ہوئی، صدر کے پاس مشورہ دینے والے کافی لوگ ہیں ، اس لیے اس حال تک پہنچے ہیں۔سابق وزیر قانون نے کہاکہ مریم نواز کو وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے کے بعد کارکردگی دکھانی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی