امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکا ایران مذاکرات کے دوران پاکستان کی مسلسل قائدانہ صلاحیت، موثر سفارت کاری اور دانشمندانہ کردار کو سراہا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان امریکا المنائی نیٹ ورک (پی یو اے این) نے ای کامرس اور ڈیجیٹل تجارت اور امریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ پر ایک خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا تاکہ نوجوانوں اور کاروباری افراد کو نئے مواقع اور جدت کی طرف راغب کیا جا سکے۔فریڈم 250 تقریبات کے تحت فنونِ لطیفہ کے شعبے میں ابھرتے ہوئے کاروباری اور تخلیقی افراد کی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے جوش و خروش کا ذکر کیا گیا اور امریکی ٹیم کیلئے نیک تمنائو ں کا بھی اظہار کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی