امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا ذکرکردیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم بہت اچھے آدمی ہیں، پاکستانی وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ٹرمپ جنگ نہ رکواتے تو لاکھوں افراد مارے جاتے۔اس کے علاوہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے بطورثالث پاکستان کے کردارکو سراہا۔ اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے پاکستان کے ذریعے ایران سے مضبوط اور مثبت پیغامات اور مذاکرات سامنے آئے ہیں۔
اسٹیو وٹکوف نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ مل کر 15 نکات پر مشتمل ایک ایکشن لسٹ پیش کی، 15 نکاتی ایکشن لسٹ امن معاہدے کے فریم ورک کی بنیاد ہے۔انہوں نے بتایا کہ 15 نکاتی ایکشن لسٹ کو پاکستان نے بطور ثالث آگے بڑھایا، 15 نکاتی ایکشن لسٹ بذریعہ پاکستان ایران تک پہنچائی گئی، پاکستان کیذریعے ایران سے مضبوط اور مثبت پیغامات اور مذاکرات سامنے آئے ہیں۔عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جنگ میں ثالثی کردارپاکستان کی اہمیت اورعالمی سطح پراعتماد کاعکاس ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی