گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور خالد مقبول صدیقی کی ملاقات سندھ کے وسائل لوٹنے کا فارمولا طے کرنے کیلئے تھی، اقتدار بچانے کیلئے صدر مملکت سندھ کے مفادات کا سودا کرنے کو تیار ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان جی ڈی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ کے وسائل پر سودے بازی کسی صورت قبول نہیں، صوبے کے عوام صوبے کے بٹوارے کی ہر سازش مسترد کرتے ہیں، عوام سندھ کے مفادات پر سمجھوتہ کرنے والوں سے حساب لیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی