صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ یورپ مختصر کر دیا۔ ذرائع کے مطابقصدر زرداری دورہ برطانیہ مکمل کرکے آج8 ستمبر (منگل کو ) پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے فرانس کا دورہ منسوخ کردیا، صدر آصف علی زرداری نے دودن کے لئے فرانس جانا تھا تاہم اب وہ برطانیہ سے پاکستان آئیں گے۔خیال رہے کہ صدر آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی برطانیہ میں ملاقات کی تھی جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی لندن میں صدر پاکستان سے ملے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی