پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ہے،ونوں ممالک میں نئی شروعات ہو سکتی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابی ملنے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھارت غم سے نڈھال ہے۔ اور بھارت کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چین ہمارا مین اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ اور اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے دیگر ممالک سے رشتے بہتر کر رہے ہیں۔ا انہوں نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر میں ملاقات دونوں ممالک میں نئی شروعات ہو سکتی ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ کسی بھی امریکی صدر نے پاکستان کے کسی بھی آرمی چیف کو کھانے پر ایسے دعوت پر نہیں بلایا، بھارت اس وقت تنہائی کا شکار ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو پاکستان کیلئے بہتری کی بات ہے ۔امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ بات کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی نظریں امریکا کے فیصلہ کن کردار کی طرف ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی