سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے حکومتی فیصلے سے ریونیو میں اضافہ جبکہ کھپت میں کمی ہوئی،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی 2022-23کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مجموعی وصولی میں ٹاپ ٹین سیکٹرز کا حصہ94فیصد ہے، ان میں سگریٹ40فیصد شیئر کیساتھ سرفہرست، سیمنٹ 18.7فیصد شیئر کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے،رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں سگریٹوں کے شیئر میں اضافے کی وجہ اس کی شرح میں اضافہ ہے جس کے نتیجے میں سگریٹوں کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی