i پاکستان

شاہ عالم مارکیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکسترتازترین

October 06, 2023

شاہ عالم مارکیٹ میں واقع کھلونوں کی دکان میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے کھلونے جل کر خاکستر ہوگئے،آگ عارضی دکان کے اوپر موجود ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لکڑی سے بنی عارضی دکان کو جلا کر راکھ کر دیا،آگ کے باعث دکان میں موجود لاکھوں مالیت کے کھلونے جل گئے تاہم آتشزدگی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو کے مطابق آگ بجھانے کا عمل دو گھنٹے جاری رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی