i پاکستان

شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں15 اگست تک توسیعتازترین

July 26, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں15 اگست تک توسیع کر دی گئی ۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تھانہ کھنہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں 15 اگست تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ جج ابو الحسنات کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی