i پاکستان

شاہ محمود قریشی کی عدالت میں پیشی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظاماتتازترین

December 28, 2023

شاہ محمود قریشی کی عدالت میں پیشی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور ضلع پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے باہر تعینات کر دی گئی ۔ صحافیوں کو بھی جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روک دیا گیا ۔ واضح رہے کہ منگل کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی رہائی کے روبکار جاری کیے تھے تاہم انہیں اڈیالہ جیل میں تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا گیا تھا۔ شاہ محمود قریشی کو نقص امن کے تحت 15 روز کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا تھا بعدازاں بدھ کو انکی نظر بندی کے احکامات واپس لیے گئے تو راولپنڈی پولیس نے انہیں جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی