i پاکستان

شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت خارجتازترین

September 01, 2023

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کردی ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عدم موجودگی کے باعث ضمانت خارج کی۔ عدالت نے وکیل علی بخاری کی دونوں درخواستیں خارج کر دیں،وکیل نے حاضری سے استثنی اور شاہ محمود قریشی کی طلبی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی