i پاکستان

شاعر حبیب جالب کا96واں یوم پیدائش 24مارچ کو منایا جا ئے گاتازترین

March 22, 2024

انقلابی شاعر حبیب جالب کا96واں یوم پیدائش 24مارچ کو منایا جائے گا۔ حبیب جالب24مارچ1928ء کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے۔غربت کی کوکھ سے جنم لینے والے حبیب جالب نے اپنی آنکھوں سے جو دیکھا اسے من و عن شاعری کے قالب میں ڈھال دیا نتائج سے بے پروا ہ ہو کر حبیب جالب نے ہر دور میں جابر اور آمر حکمران کے سامنے کلمہ حق بیان کیا۔حبیب جالب کی انقلابی شاعری کے پانچ مجموعے منظر عام پر آئے جن میں بر گ آور، سر مقتل،عہد ستم،ذکر بہتے لہو کااور گوشے میں قفس کے قابل ذکر ہیںانہیں پاکستانی فلم ''زرقا'' کے ایک مشہور گانے ''رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے'' سے شہرت حاصل ہوئی۔حبیب جالب 12مارچ 1993ء کو علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔حبیب جالب کی وفات کے 16برس بعد انہیںان کی خدمات کے عوض حکومت پاکستان نے نشان امتیاز سے نوازا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی