i پاکستان

شعبہ توانائی میں سالانہ بنیادوں پر 433.5ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈتازترین

February 15, 2024

ملک میں توانائی کے شعبے میں رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران 433.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی،سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 24-2023کے پہلے 6ماہ کے دوران ملک میں توانائی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 433.5ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی،رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4سالوں کے دوران توانائی کے شعبے میں مجموعی طور پر3037.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی،اعداد وشمار کے مطابق مالی سال20-2019کے دوران توانائی کے شعبے میں 756.6ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران 911.7ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021کے دوران 737.6ملین ڈالر ، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 622.6ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی