i پاکستان

شعیب شاہین کا این اے 46 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلانتازترین

December 06, 2023

پی ٹی آئی کے ترجمان شعیب شاہین نے پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان اور ممبر کمیٹی شعیب شاہین نے کہا کہ عام انتخابات میں اسلام آباد کے حلقے این اے 46 سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی اور لیگل کمیٹی ٹکٹوں کے عمل کو دیکھ رہی ہے، سیاسی شخصیات کیعلاوہ وکلا کی بڑی تعداد کو ٹکٹیں دی جائیں گی، ٹکٹ کیلیے ہمارا معیار پارٹی اور ملک سے وفادار شخص ہونا ہے۔ شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ حامد خان کی سربراہی میں وکلا میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگا، ٹکٹ ہولڈرکے انتخاب کے بعد الیکشن مہم کا مرحلہ آسان ہوجائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی