i پاکستان

شاہدرہ میں ورکرز کنونشن ،پی ٹی آئی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقررتازترین

April 17, 2026

شاہدرہ میں 25 اپریل کو ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔رجسٹرار آفس نے درخواست سماعت کیلئے 20 اپریل کو مقرر کر دی۔جسٹس فاروق حیدر 20 اپریل کو اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے اعتراض پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔رجسٹرارآفس کا اعتراض ہے کہ درخواست متعلقہ فورم پر رجوع کیے بغیر دائر کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 25 اپریل کو شاہدرہ میں ورکرز کنونشن کرنا ہے لہذا پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور عدالت ورکرز کنونشن کی اجازت دینے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی