خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں رحیم آباد باسی میں کچے مکان کی چھت گر گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق مکان کے ملبے تلے دب کر 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت گرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 4 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی