i پاکستان

شانگلہ میں پولیس نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، دہشتگرد فرارتازترین

April 12, 2025

خیبرپختونخوا صوبہ کے ضلع شانگلہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا حملہ ناکام بنادیا۔ دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پوسٹ شیکولئے پر رات گئے حملہ کیا گیا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کردیا۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق خوارج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم شانگلہ پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ فریقین کے درمیان کافی دیر تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ذوالفقار حمید نے کہا کہ شانگلہ پولیس نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جرات اور بہادری کی مثال قائم کی۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور فورس ہر قسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ آئی جی کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور اور فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شانگلہ پولیس کی بروقت کارروائی سے علاقے میں ممکنہ بڑے نقصان سے بچا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی