مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف سیستان میں انٹیلی بیسڈ کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے تحفظ اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،انہوں نے کہا کہ حکومتی عمل داری سے باہر علاقے میں کارروائی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اہم ہے، دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں جس کیلئے علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے،لیگی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، انسداد دہشتگردی کے مشترکہ نظام کو بحال کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی