i پاکستان

شہباز شریف کا شکریہ جنہوں نے پاک بھارت میچ کو یقینی بنایا، سری لنکن صدرتازترین

February 10, 2026

سری لنکن صدر انورا کمارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دینے پر وزیراعظم شہباز شریف سے تشکر کا اظہار کیا۔سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ شہباز شریف نے پاک بھارت میچ کو یقینی بنایا۔ جس کھیل سے ہم سب کو محبت ہے اس کو جاری رکھنے میں کردار ادا کرنے پر شہباز شریف کا شکریہ اد اکرتے ہیں۔سری لنکن صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ کولمبو میں شیڈولڈ پاک بھارت میچ پلان کے مطابق ہوگا۔اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کماراکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں سری لنکن صدر نے وزیراعظم سے بھارت سے میچ کھیلنے کیلئے درخواست کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی