i پاکستان

شدید بارشیں،آصف زرداری کی پارٹی کے وزرا کو اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایتتازترین

July 25, 2023

سابق صدر آصف علی زرداری نے حالیہ بارش کے پیش نظر پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزرا کو اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ ایک بیان میں آصف علی زرداری نے سندھ سمیت پورے ملک میں شدید بارشوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بلدیاتی چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلر اپنا کردار ادا کریں۔ آصف زرداری نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے سندھ میں زراعت کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے، بارشوں کی وجہ سے کھجور اور آم کے باغات تباہ ہوگئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی