i پاکستان

شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کا 128واں یوم پیدائش یکم اکتوبر کو (آج)منایا جائے گاتازترین

September 30, 2023

شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کا 128واں یوم پیدائش یکم اکتوبر کو منایا جائے گا۔ملک بھر میںمسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، سیاسی قائدین اور مقررین شہید ملت خان لیاقت علی خان کی تاریخ ساز خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے دیرینہ رفیق،تحریک پاکستان کے ہراول دستے کے رہنما نواب زادہ لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1895ء کو پیدا ہوئے، آپ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رہے ہیںآپ کو16اکتوبر1951کو راولپنڈی کے کمپنی باغ موجودہ میں شہید کر دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی