i پاکستان

شیخ رشید کا پنجاب حکومت سے جڑانوالہ واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہتازترین

August 17, 2023

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نگران پنجاب حکومت سے جڑانوالہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جڑانوالہ میں اشتعال انگیزی اور عبادت گاہوں کو جلانا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس واقعہ کی پر زور مذمت کرتا ہوں اور حکومت پنجاب سے توقع کرتا ہوں کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے، اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی