i پاکستان

شیخ رشید کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست، سیکرٹری داخلہ(آج) عدالت طلبتازترین

March 05, 2024

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو (آج) بدھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ جسٹس مرزا وقاص رف اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ملک بھر سے نیب کے ریجنل دفاتر سے معلومات لی ہیں، ہمیں شیخ رشید کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔ بعدازاں عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری ای سی ایل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت(آج) بدھ تک کیلئے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی