i پاکستان

شیخ رشید کی پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق دائر درخواستتازترین

November 17, 2023

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید کی پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔ شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی