i پاکستان

شیخ رشید کی رشتہ داروں سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہین عدالت کا نوٹستازترین

January 24, 2024

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رشتہ داروں سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو 26 جنوری کو جواب سمیت پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالتی نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ عدالتی حکم باوجود ملزم کی رشتہ داروں سے ملاقات کیوں نہیں کرائی؟شیخ رشید احمد کی بیماری پر کسی بھی سرکاری اسپتال سے میڈیکل چیک اپ بھی کرانے کا حکم دیا گیا۔دوران سماعت، سرکاری پراسیکیوٹر پیش نہیں ہوئے اور پولیس ریکارڈ بھی نہیں لائی جس پر عدالت سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 2 گھنٹے میں ریکارڈ طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی