i پاکستان

شیخوپورہ ، ٹک ٹاک کے شوق نے3قیمتی زندگیاں نگل لیںتازترین

December 27, 2023

شیخوپورہ کی تحصیل خانقاہ ڈوگراں میں ٹک ٹاک کے شوق نے تین قیمتی جانیں لی لیں،خانقاہ ڈوگراں کا مشہور ٹک ٹاکر محمد انس صائم اپنے ماموں عرفان اور دوست کے ہمراہ وزیرآباد جارہا تھا کہ راستے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے موٹرسائیکل بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی،ریسکیو حکام کے مطابق ٹک ٹاک بناتے ہوئے موٹر سائیکل کار سے ٹکرانے کے نتیجے میں تینوں نوجوان جان شدید زخمی ہوگئے جو بعد ازاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی