i پاکستان

شیخوپورہ‘ ٹرین کی ٹکر سے 17 سالہ نوجوان جاں بحقتازترین

March 06, 2026

شیخوپورہ میں سچا سودا پھاٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران ٹرین کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی