i پاکستان

شیر افضل مروت کی نظربندی، حکومت نے عدالت میں جواب جمع کروادیاتازترین

December 18, 2023

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظربندی کے خلاف درخواست پر حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔ حکومت کی جانب سے محسن عباس ایڈووکیٹ نے جواب جمع کروایا، جس میں کہا گیا ہے کہ نظربندی کے خلاف درخواست گزار متعلقہ فورم پر رجوع کرے۔ حکومتی جواب میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا، شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف پہلے درخواست حکومت کو دیں۔ اپنے جواب میں حکومت نے استدعا کی کہ عدالت نظر بندی کے خلاف دائر درخواست مسترد کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی