i پاکستان

شیریں مزاری کی گرفتاری،آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقررتازترین

September 09, 2023

عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 ستمبر کے لئے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اس کیس میں غیرمشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں، ان کی معافی منظور ہوگی یا کارروائی آگے بڑھے گی؟ آئندہ سماعت پر فیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ مئی میں شیریں مزاری کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کر لیا گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری سے پولیس کو روک رکھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی